پریالوء تھانے کی حدود میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کچھ دن قبل گاڑھی موری کے قریب قائم سنگت رام مندر راميجا سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق چوری شدہ 10 کڑاہیوں کی دیگیں، جوتے، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے مندر کے مکھی کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایچ او صادق عباسی نے برآمد شدہ سامان مکھی ہیرو مل اور وڈیرے عبدالحمید ابڑو کی موجودگی میں مندر انتظامیہ کے حوالے کیا۔ہندو پنچایت اور شہر کے معززین نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے لیے سخت پیغام ہیں اور اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔