ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد کونین کے نام سے ہوئی ہے جسے پی ای سی ایچ ایس کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 16 ہزار امریکی ڈالر، موبائل فون اور غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ا۔ کہ ملزم برآمد ہونے والی رقم کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔