دنیا کے سب سے وزنی شخص، میکسیکو کے شہری جوآن پیڈرو فرانکو 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گردوں کے شدید انفیکشن میں مبتلا تھے، جو ان کی موت کا سبب بنا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو کو سال 2017 میں دنیا کا سب سے وزنی زندہ انسان قرار دیا گیا تھا، جب ان کا وزن 1,322 پاؤنڈ یعنی تقریباً 600 کلوگرام تک پہنچ چکا تھاانتہائی زیادہ وزن کے باعث جوآن پیڈرو طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دینا ان کے لیے نہایت مشکل ہو چکا تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی میں بہتری کی امید کے تحت انہوں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے سرجری کروائی اور سخت ڈائیٹنگ کا آغاز کیا بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل وہ تقریباً 10 کلوگرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے، تاہم گردوں کے شدید انفیکشن کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔