کویت کی حکومت نے انرجی ڈرنکس کی فروخت اور تقسیم پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ نئے فیصلے کے مطابق اسکولوں، یونیورسٹی کیمپسز، سرکاری دفاترریسٹورنٹسکیفے، فوڈ ٹرکس اور گروسری اسٹورز میں انرجی ڈرنکس کی فروخت مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔18 سال سے کم عمر افراد کو یہ مشروبات فروخت نہیں کیے جائیں گے۔ایک شخص ایک دن میں زیادہ سے زیادہ دو کین خرید سکتا ہے، اور ہر کین (250 ملی لیٹر) میں کیفین کی مقدار 80 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہوگی۔انرجی ڈرنکس کی فروخت صرف منتخب مارکیٹوں اور کوآپریٹو سوسائٹیز تک محدود ہوگی جہاں عمر کی تصدیق اور مقدار کی پابندی سختی سے کی جائے گی۔تجارتی تشہیر، اشتہارات اور اسپانسرشپ پر مکمل پابندی ہوگی۔ر کین پر صحت سے متعلق واضح وارننگ لیبل لازمی ہوگایہ اقدام نوجوانوں اور عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کیفین کے زیادہ استعمال کے خطرات سے بچا جا سکے