بلوچستان حکومت نے کانٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعینات تمام کانٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرارز اور اسپیشلسٹس کی کانٹریکٹ ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی اور ان کی جگہ ریگولر افسران کی تقرری ہوگی۔ متاثرہ کانٹریکٹ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا تاکہ انہیں مناسب حل فراہم کیا جا سکے