اسپین میں رہائشی بحران ایئر بی این بی پر 6 کروڑ 40 لاکھ یورو سے زائد جرمانہ عائد

اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے رہائشی بحران کے تناظر میں امریکی آن لائن ہالیڈے رینٹل کمپنی
Airbnb
پر 6 کروڑ 40 لاکھ یورو (تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی

خبر رساں ادارے
کے مطابق اسپین کی وزارتِ صارف امور کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ حتمی نوعیت کا ہے،
تاہم ایئر بی این بی کو غیر قانونی مواد فوری طور پر حذف کر کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی اصلاح بھی کرنا ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ وزارت کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ایئر بی این بی پر موجود
65 ہزار 122 اشتہارات صارف قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،
جن میں بغیر لائسنس جائیدادوں کی تشہیر اور ایسے مکانات شامل تھے جن کے لائسنس نمبرز سرکاری ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

اس حوالے سے وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ عائد کیا گیا جرمانہ اس غیر قانونی منافع کے چھ گنا کے برابر ہے
جو کمپنی نے خلاف ورزی والے اشتہارات کی نشاندہی اور ان کے ہٹائے جانے کے درمیانی عرصے میں کمایا۔

دوسری جانب اسپین کے انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ صارف حقوق
نے کہا کہ ملک میں ہزاروں خاندان شدید رہائشی بحران کا شکار ہیں،
جبکہ چند لوگ ایسے کاروباری ماڈلز کے ذریعے امیر ہو رہے ہیں جو عام شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی بھی کمپنی کتنی ہی بڑی یا طاقتور کیوں نہ ہو،
وہ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتی،
خصوصاً جب معاملہ عوام کے بنیادی رہائشی حقوق کا ہو۔

اسپین میں ایئر بی این بی پر جرمانہ