92

سابق وفاقی علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی

ڈی آئی خان : پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی ، علی امین گنڈاپور 12 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی پیسکو ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 12لاکھ روپے کےنادہندہ ہیں، ان کی رہائش گاہ پرکینٹ اور سٹی فیڈر کے 2کنکشن تھے واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں