لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کی کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار امریکی ڈالر کے مساوی مقرر کرنے کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل فہمید نواز انصاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیا اور مسترد کر دیا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں ہوتی اور درخواست میں موجود کچھ نکات ایسے بھی تھے جنہیں یہاں چیلنج نہیں کیا جا سکتا سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل فہمید نواز انصاری کا موقف تھا کہ ملک میں کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے برابر مقرر کیا جائے، تاہم عدالت نے درخواست قانونی بنیادوں پر ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد حکومتی شخصیات کو فریق بنایا گیا تھا۔