بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (بی آر اے) کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے 74 ساتھیوں نے باضابطہ طور پر سرینڈر کر دیا، جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیاہتھیار ڈالنے کی تقریب میں ضلعی معززین، میڈیا نمائندگان، پاکستان ہاؤس کے کیئرٹیکر میر آفتاب بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی بھی موجود تھےاطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے سرینڈر کے لیے جانے والے نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں پر حملے کی کوشش بھی کی تاہم وہ محفوظ رہے کمانڈر نور علی چاکرانی نے اس موقع پر فتنہ الہندوستان کے خلاف چاکرانی امن فورس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرینڈر بلوچستان میں دیگر شدت پسند تنظیموں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کے پرچم تلے امن کے سفر کی شروعات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، لیکن ریاست مخالف عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، اور ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھنے والوں کا تعاقب کیا جائے گا۔