اسلام آباد ضمنی انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق حکمران اتحاد کے اراکین کی تعداد 244 ہو گئی ہے، جس سے انہیں ایوان میں دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 88 ہے جبکہ ایوان میں چار نشستیں خالی ہیں پارٹی وار اراکین کی تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن 132، پیپلز پارٹی 74، ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5، استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ض، نیشنل پارٹی اور باپ کے ایک ایک رکن موجود ہیں آزاد اراکین میں 71 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ، 4 دیگر آزاد اور ایک رکن سنی اتحاد کونسل سے شامل ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور مجلس وحدت المسلمین کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔ مسلم لیگ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں سات نشستیں جیت کر حکمران اتحاد کی اکثریت مزید مضبوط کر دی ہے۔