لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پنجاب حکومت کے خلاف کارروائیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیاصدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور سابق رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے خلاف آپریشن ناقابلِ قبول ہے
انہوں نے واضح کیا کہ اگر 72 گھنٹے کے اندر حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مطالبات پر غور نہ کیا تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی
گڈز ٹرانسپورٹر خالد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اہلکار ڈرائیوروں سے رشوت لیتے ہیں جبکہ ہزاروں مال بردار گاڑیوں پر ناجائز ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ٹرانسپورٹرز کے مطابق بھاری جرمانے، غیر قانونی کارروائیاں اور ڈرائیوروں کو ہراساں کرنا انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا رہا ہےملک شہزاد اعوان نے کہا کہ تمام قانونی دستاویزات کے باوجود گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم ہےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل فوری حل کیے جائیں، ورنہ احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی ہنگامی اجلاس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا کہ جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔