کے پی حکومت نے شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں کے لیے نیا ترمیمی رول جاری کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں سے متعلق نئے ترمیمی قواعد جاری کر دیے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں یا بیوہ کی براہِ راست تقرری کی اجازت ہوگی اعلامیے کے مطابق صوبائی کیڈر میں گریڈ 3 سے 11 اور ضلعی کیڈر میں گریڈ 3 سے 12 تک تقرری ممکن ہوگی۔ اگر شہید ملازم کا بچہ عمر پوری نہ کرے تو بیوہ کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعیناتی کے لیے متعلقہ پوسٹ کی کم از کم تعلیمی قابلیت لازمی ہوگی۔ اگر شہید ملازم کی دو بیویاں ہوں تو عمر رسیدہ بیوہ کو ترجیح دی جائے گی مزید یہ کہ اگر ایک سے زیادہ آسامیوں کی گنجائش ہو تو امیدوار کو زیادہ گریڈ والی آسامی دی جائے گی
قواعد میں واضح کیا گیا کہ بھرتیاں صرف دستیاب خالی آسامیوں کی بنیاد پر کی جائیں گی، اور یہ نیا قانون پبلک سروس کمیشن کے دائرہ کار میں آنے والی پوسٹوں پر لاگو نہیں ہوگا۔