اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا گیا عدالت کو بتایا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے۔ ان کے خلاف ٹوئٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے مرزا شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا اور وہ اپنے بیانات کا جواب دیں گے مرزا شہزاد اکبر پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ منتقل ہو گئے تھے جہاں وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں ان پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔