اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی گئی ہےتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سپریم کورٹ میں بطور مستقل جج تقرری کی منظوری دی گئی جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے مزید برآں اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق ں گے۔ کمیٹی میں اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون شامل ہیں، جو رولز میں ترامیم کے مسودے پر کام کریں گے