پشاور پولیس نے شہر کے تمام ضلعی افسران کو موٹرسائیکل سواروں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے اس ہدایت نامے کا مقصد دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں موٹرسائیکل کے استعمال کو روکنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اکثر اپنی کارروائیوں میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتے ہیں، اس لیے بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مشکوک یا چادر اوڑھے موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی لازمی لی جائے مزید ہدایت میں کہا گیا کہ اگر موٹرسائیکل سوار کسی کمپنی سے منسلک نہیں ہیں تو ان کی تصدیق لازمی کی جائے اور بغیر تصدیق موٹرسائیکل کو واپس تھانے نہ بھیجا جائے۔ پشاور پولیس کے مطابق حالیہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر حملے میں دہشت گردوں نے موٹرسائیکل کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد یہ اقدامات ضروری ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہدایت نامہ شہر میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔