کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب بندھے ہاتھ پاؤں کے ساتھ خاتون کی لاش برآمد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق

کراچی کے علاقے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی خاتون کی لرزہ خیز قتل کی واردات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے پولیس کے مطابق خاتون کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی، جس کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ بوٹ بیسن تھانے میں سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، گردن پر واضح نشانات موجود تھے جبکہ بدترین تشدد کیا گیا ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق قتل کے بعد خاتون کے چہرے کو تیز دھار آلے سے مسخ کیا گیا، اور امکان ہے کہ چہرے پر تیزاب بھی پھینکا گیا ہو، جس کے باعث شناخت ناممکن ہو گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش ایک سے دو روز پرانی ہے پولیس مزید شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔