وفاقی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی گٹکا کو صحت کیلئے شدید نقصان دہ قرار

اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف دائر اپیل کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہےتفصیلات کے مطابق جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ گٹکا سگریٹ سے زیادہ نقصان دہ ہے اور منہ کے کینسر میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ بھی یہی ہےجسٹس حسن رضوی نے کہا کہ گٹکا سڑی ہوئی چھالیوں سے تیار کیا جاتا ہے، جس کے اثرات انتہائی مہلک ہیں، جبکہ اسپتالوں میں گٹکا استعمال کرنے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی
سماعت کے دوران وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ انہیں اپنے موکل کی جانب سے اپیل سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، جس پر جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے: “اگر آپ کہیں تو ہم آپ کے موکل کو عدالت بلالیتے ہیں اور اسے گٹکا کمرۂ عدالت میں کھلوا دیتے ہیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد گٹکا ایکٹ کے خلاف اپیل خارج کر دی۔