اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت نے اہم قوانین کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران ہی طلب کیا جائے گا اجلاس میں وہ تمام بل پیش کیے جائیں گے جو تاحال قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظور نہیں ہو سکے حکومت کا مقصد زیر التوا اہم قانون سازی کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے مشترکہ اجلاس کے شیڈول سے متعلق باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں آئین میں 27ویں ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروائی، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم امور شامل تھے چند روز قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی کہا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو چکی ہے، اب 28ویں ترمیم کی تیاری کرنی چاہیے۔