امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جب کہ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ ہڈسن وادی سیلابی پانی میں ڈوب گئی اور شاہراہیں ندی نالوں میں بتدیل ہو گئیں، رہی سہی کسر ڈیم کے پانی نے پوری کر دی اور سیلاب کا پانی ڈیم کے اوپر سے بہنے لگا
محکمہ موسمیات نے نیویارک اور ہوسٹن کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے اور 13 ملین افراد کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جب کہ گورنر نے متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ریاست میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 5 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے خراب موسم اور طوفانی بارشوں کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ ایم ٹرک اور نیویارک سٹی کے درمیان ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے
