بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ ڈھاکا سمیت متعدد شہر لرز اُٹھے شہری خوفزدہ نقصان کی اطلاع نہیں

بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ ڈھاکا اور دیگر شہروں میں عمارتیں لرز اٹھیں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کولکتہ اور مشرقی بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا بنگلادیش محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز نرسنگدی ضلع تھا، جو ڈھاکا سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئیزلزلے کے بعد شہری بڑی تعداد میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی کیفیت برقرار رہی تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اس سے قبل میانمار میں بھی 3.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (NCS) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جس کے بعد آفٹر شاکس کا دشہ بڑھ جاتا ہے دارے کے مطابق کم گہرائی والے زلزلے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ ان کی توانائی براہِ راست سطح پر اثر انداز ہوتی ہےخیال رہے کہ 14 نومبر کو بھی 3.9 شدت کا زلزلہ 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھادریں اثنا، جاپان میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔