وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے تمام مراحل تیز رفتاری اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کردی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی آئی اے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری، بزنس پلان اور فلائٹ آپریشنز میں بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کے تمام مراحل تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں اور تمام عمل میں شفافیت یقینی بنائی جائےوزیراعظم نے قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نجکاری کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے، جبکہ ایئرلائن کا نام اور تھیم تبدیل نہیں کیا جائے گا نجکاری کے لیے چار پارٹیاں پہلے ہی پری کوالیفائی ہو چکی ہیں اور جلد بڈنگ کا عمل شروع ہو گا بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے موجودہ قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد 18 ہے، جسے 2029 تک بڑھا کر 38 طیارے کیا جائے گا قومی ایئر لائن اس وقت ملک کے 30 سے زائد شہروں میں سروس فراہم کر رہی ہے، جسے 2029 تک بڑھا کر 40 سے زائد شہروں تک کیا جائے گا۔