ٹرمپ کا دعویٰ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، میری مداخلت نے جنگ روکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے، تاہم ان کی مداخلت نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ بڑی جنگ کو روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ امن کے لیے تاریخی کام کر رہے ہیں اور اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور جنگ بھی روکنی ہے، اگرچہ یہ کام نسبتاً آسان ہے۔ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے متعلق کہا کہ ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں لیکن بعض معاملات میں مایوسی بھی ہوئی ہےٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ عالمی تنازعات کو حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ ان کی براہِ راست مداخلت سے رکی ان کے مطابق دونوں ممالک ایٹمی ہتھیار نکالنے والے تھے، لیکن انہوں نے سخت سفارتی پیغام دے کر صورتحال سنبھال لی ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک جنگ کی طرف بڑھتے ہیں تو امریکہ 350 فیصد تک ٹیرف عائد کر دے گا۔ ان کے مطابق اس سخت مؤقف کے بعد دونوں ممالک پیچھے ہٹ گئے امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کو کہا کہ “اگر آپ جنگ کریں گے تو تجارت نہیں ہوگی، میں لاکھوں لوگوں کو مرنے کی اجازت نہیں دوں گا اور نہیں چاہتا کہ ایٹمی دھماکوں کا اثر لاس اینجلس تک پہنچ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فون کرکے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں علاوہ ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انہیں کال کرکے کہا کہ وہ جنگ روکنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے۔