سابق اے ڈی سی اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار، چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد تھانہ چکری پولیس نے چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہےپولیس کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو 13 نومبر کو لاہور سے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ واپسی کے دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے ساتھیوں کے ہمراہ فرار حاصل کر لیمقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور ڈرائیور شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کی فرار میں اہلکاروں کی غفلت یا ملی بھگت شامل ہوسکتی ہے، تحقیقات جاری ہیںاقبال سنگھیڑا پر الزام ہے کہ انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت وصول کی تھی۔ عدالتی ریمانڈ کے دوران اس واقعے پر محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیںپولیس کا کہنا ہے کہ فرار کے اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے اور گرفتار ملزم کو جلد واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔