وفاقی آئینی عدالت میں آج تلاوتِ کلامِ پاک سے کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 5 مقدمات کی سماعت کر رہا ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دیےبینچ ون
چیف جسٹس امین الدین خانجسٹس علی باقر نجفیجسٹس ارشد حسین شاہبینچ ٹو جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس کے کے آغا بینچ تھری جسٹس عامر فاروق جسٹس روزی خان
دوسری جانب آئینی عدالت کی اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منتقلی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ ہائیکورٹ کے کورٹ نمبر 2 میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی عدالت قائم کر دی گئی ہے، جبکہ کورٹ 2 کے باہر چیف جسٹس امین الدین خان کا نام بھی آویزاں کر دیا گیا ہےاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ نمبر ون میں سماعت کریں گےکورٹ رومز کی منتقلی کے باعث جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں نئی جگہ منتقل کی جا رہی ہیں، جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔