لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک جعلی عامل نے شہری کو ہپناٹائز کرکے 60 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگیاپولیس کے مطابق ملزم نے خود کو روحانی معالج ظاہر کرتے ہوئے شہری کے گھر کا دورہ کیا، اسے چینی کھلائی اور چند کلمات دہرائے، جس کے بعد شہری بے ہوشی کی کیفیت میں چلا گیاایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری نے بتایا کہ”مجھے ہوش نہیں رہا، جعلی عامل میرے گھر سے زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیامتاثرہ شخص کی درخواست پر شادباغ پولیس نے نامعلوم جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیںپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔