وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیاوزیراعظم آج کراچی کینٹ اسٹیشن کے اپ گریڈیشن منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ دورے کے دوران وہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کریں گے، اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیں گے اور نئے ویٹنگ روم کا افتتاح کریں گےوزیر ریلوے حنیف عباسی وزیر اعظم کو ریلوے کی جانب سے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات سے متعلق بریفنگ دیں گےریلوے حکام کے مطابق کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحتجدید CIP لاؤنجدو نئی انتظار گاہیں ایگزیکٹو واش روم تیزی سے ٹکٹ کے حصول کی مشین نئی CTM مشینیں نصب کی گئی ہیں اریخی کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید سہولیات کے ساتھ ایک جدید ٹریول ہب میں تبدیل کر دیا گیا ہےسندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اسٹیشن اور اطراف کے ٹریکس پر 24/7 صفائی کا انتظام کیا ہےاسٹیشن کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے یکساں اسٹالز اور مسافروں کی سہولت کے لیے جدید اعلانیہ نظام نصب کیا گیا ہےسندھ حکومت نے کینٹ اسٹیشن کی تاریخی عمارت کو محفوظ ورثے کی سائٹ قرار دیا ہے، تاکہ اس کی تاریخی شناخت قائم رہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اسے محفوظ رکھا جائے۔