نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا تفصیلی طریقہ جاری کر دیا ہےہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کو یونین کونسل میں رجسٹر کروائیں۔ ذیل میں یونین کونسل میں نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا مکمل طریقہ درج ہےضروری دستاویزاتنکاح نامہ
دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپیدونوں کے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپینکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیدولہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک شخص یونین کونسل جا کر شادی کی رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔ یونین کونسل کا عملہ جمع کروائی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گااگر تمام دستاویزات درست ہوں تو عملہ سسٹم میں نکاح نامے کا اندراج کرے گا اور درخواست دہندہ کو پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ فراہم کرے گا۔ تفصیلات درست ہونے کی صورت میں درخواست گزار دستخط کر کے فارم واپس جمع کروائے گایونین کونسل بعد ازاں میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دے گییہ سہولت فی الحال نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے چکوال، ننکانہ صاحب، کوئٹہ اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔