غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی اسرائیل نئے حربے استعمال کر رہا ہے

غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے لیے اسرائیل نئے حربے استعمال کر رہا ہے، اسرائیلی فوج کی سہولت کاری کے تحت ایجنٹس فلسطینیوں کو بیرونِ ملک بھیجنے لگے ہیںغزہ سے فلسطینیوں کا ایک چارٹر طیارہ جنوبی افریقہ پہنچنا معمہ بن گیا۔ الجزیرہ کے مطابق، 153 فلسطینیوں کو بس کے ذریعے یلو لائن کراس کرایا گیا، جہاں سے انھیں جنوبی اسرائیل کے ایئرپورٹ سے چارٹر طیارے میں جنوبی افریقہ بھیج دیا گیا
اس سے قبل یلو لائن کراس کرنے پر اسرائیلی فورسز 100 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے جوہانسبرگ پہنچنے پر حکام پریشان ہو گئے
بغیر دستاویز اور اطلاع کے آنے پر فلسطینیوں کو طیارے سے 12 گھنٹے تک اترنے کی اجازت نہیں دی گئیبرطانوی جریدے نے غزہ سے متعلق امریکا کا نیا ہولناک منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ مقامی فلاحی تنظیم کی مداخلت پر رحم دلی دکھاتے ہوئے فلسطینیوں کو طیارے سے اترنے دیا گیا، تاہم اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیںاسرائیلی فوجی ادارے کا دعویٰ ہے کہ تیسرے ملک کی یقین دہانی پر فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے دیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی سہولت کاری سے مختلف ایجنسیاں غزہ سے فلسطینیوں کو مختلف ممالک منتقل کر رہی ہیں، جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔