لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج شمس محمود مرزا کا استعفیٰ، صدر پاکستان کو ارسال

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ یہ استعفیٰ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے یہ پہلا استعفیٰ ہےجسٹس شمس محمود مرزا 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور اس وقت سینیارٹی میں پانچویں نمبر پر تھے۔ وہ سینئر ججز پر مشتمل ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن بھی رہےوہ 6 مارچ 2028 کو 62 برس کی عمر میں ریٹائر ہونا تھا، تاہم ریٹائرمنٹ سے تقریباً اڑھائی برس پہلے مستعفی ہوگئےجسٹس شمس، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے استعفے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔