اسلام آباد دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا اور لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تمام آر پی اوز اور متعلقہ افسران کو سخت سیکیورٹی اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیںاسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہےآئی جی نے تمام اضلاع میں عدالتوں، تعلیمی اداروں، پولیس دفاتر اور حساس تنصیبات کیسیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہےسیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں پر فوری کارروائی کی جائے اور اہم مقامات پر چوکیاں اور چیکنگ کا نظام مزید مضبوط کیا جائےدوسری جانب لاہور میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، عدالتوں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ ماتحت و اعلیٰ عدالتوں کے اردگرد پٹرولنگ جاری ہےپولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے اور مشکوک گاڑیوں و افراد کی جامع جانچ پڑتال کی جا رہی ہےخیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ہوا، خودکش حملہ آور کا سر موقع سے برآمد کر لیا گیا جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔