پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گمبٹ ساؤتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر دیا ہے کمپنی کے مطابق سانگھڑ کے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں جی پی ایف ٹو پلانٹ اب روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پروسیس کرنے کے قابل ہو گیا ہے، جبکہ 2016 میں یہ صلاحیت 50 ایم ایم سی ایف ڈی تھیپی پی ایل نے ایمین سویٹننگ پروسیس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں روزانہ 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل کنڈینسیٹ اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہےکمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سنگ میل کم سے کم لاگت میں حاصل کیا گیا اور اسے آپریشنل ایکسی لینس اور وسائل کے بہتر استعمال کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے
مقامی ہائیڈرو کاربن پیداوار میں یہ اضافہ ملک کی توانائی کی ضروریات کے لیے خوش آئند ہے۔