پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کو متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا پی ٹی اے کو رپورٹ کریں تاکہ اسے بلاک یا ہٹایا جا سکپی ٹی اے نے شہریوں کے لیے نامناسب مواد رپورٹ کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہےپی ٹی اے کی ویب سائٹ ww.pta.gov.pk
وزٹ کریں اور ای سروس میں اپنی کمپلین درج کریں ان لا فل آن لائن کنٹینٹ” سلیکٹ کریں اور ذاتی معلومات فراہم کریںکیٹیگریز میں جا کر چائلڈ ابیوز منتخب کریںپلیٹ فارم اور رپورٹ کرنے کے لیے متعلقہ لنک یا اسکرین شاٹ فراہم کریںاپنی شکایت کے متعلق مختصر اور واضح معلومات درج کریں اور رجسٹر کمپلینٹ کا بٹن کلک کریںپی ٹی اے کے مطابق بچوں سے متعلق نامناسب مواد رپورٹ کرنے کے لیے 1121 پر کال کی جا سکتی ہے۔ بچوں کا آن لائن تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔