بیورو چیف غلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ سول اسپتال سکھر کے خستہ حال میڈیکل وارڈ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں میڈیکل یونٹ ون میں داخل 60 سالہ خاتون فاطمہ پر چھت سے پیڈسٹل فین گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگئیںعینی شاہدین کے مطابق، فین گرنے کے وقت زوردار آواز سنائی دی، جس سے وارڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اور ان کے سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئی ہیںاسپتال ذرائع کے مطابق، میڈیکل وارڈ کے برقی آلات اور چھتیں انتہائی پرانی اور خستہ حال ہیں۔ ان کی مرمت یا تبدیلی کے لیے کئی بار اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا، مگر کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے ڈاکٹر الطاف اعوان کو اسپتال کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے، اسپتال کی انتظامی اور فنی صورتحال میں بہتری کے بجائے مزید بگاڑ آیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر الطاف اعوان کو ماضی میں بھی انتظامی نااہلی کے باعث دو بار معطل کیا گیا تھا، مگر سیاسی اثرورسوخ کے باعث انہیں دوبارہ بحال کر دیا گیاواقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور متعلقہ یونٹ انچارج سے ابتدائی رپورٹ طلب کیدوسری جانب، میڈیکل ایڈمنسٹریٹو آفیسر ڈاکٹر اختیار علی میراڻي نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “چھ ماہ قبل ہیلتھ سیکریٹری کو ایم اینڈ آر لیٹر بھیجا گیا تھا، مگر مرمتی کام کی منظوری اب تک نہیں ملی، اسی وجہ سے وارڈز کی مرمت کا عمل رکا ہوا ہے۔ مریضہ کا علاج اسپتال میں جاری ہے
عوامی حلقوں اور مریضوں کے تیمارداروں نے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، اور اسپتال کے پرانے برقی آلات فوری طور پر تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ مریضوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔