میرپورخاص میں 8 سالہ بچی آمنہ سے زیادتی کے بعد قتل بوری بند لاش برآمد، ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلا گھونٹا گیا

میرپورخاص صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں 8 سالہ بچی آمنہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جھلوری کے علاقے سے گزشتہ روز آمنہ کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اور پوسٹمارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاپوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ آمنہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے واضح نشانات پائے گئے، جبکہ گردن کے پٹھوں پر نیل اور زخم کے نشانات بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کا معدہ خالی تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے مرنے سے قبل کچھ نہیں کھایا تھاپولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم یا ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہےیہ افسوسناک واقعہ معاشرے میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایسے واقعات کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔