ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران میں خود مکمل طور پر انچارج تھا

واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران وہ خود مکمل طور پر انچارج تھےعرب میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “اسرائیل نے پہلا حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا، اور میں اس کا مکمل طور پر انچارج تھا۔ اس حملے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایاانہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت امریکی پابندیاں ختم کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک نئے معاہدے کا خواہاں ہے، تاہم مذاکرات تعطل کا شکار ہیںواضح رہے کہ جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا تو اُس وقت صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اس میں شامل نہیں تھاادھر ایک اور بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ قازقستان نے ابراہیمیمعاہدے (Abraham Accords) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اور مزید ممالک بھی اس عمل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیںوائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “قازقستان ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے والا پہلا وسط ایشیائی ملک ہے۔ یہ پیشرفت امن کے فروغ اور عالمی تعلقات کی بحالی کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔