حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر یہ اہم فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق فیڈ ملز کے پاس اس وقت 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبر تک برقرار رہے گا۔