اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل سے مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں طے پانے والے غزہ امن معاہدے پر عمل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، اور اب وقت ہے کہ انسانیت کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور دیگر عرب و اسلامی ممالک خلوص نیت سے غزہ میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ٹیکنالوجی میں نئی جدتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفاف پالیسی پر عمل جاری ہے۔ان کے مطابق نوجوانوں کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کا کلیدی کردار ہوگا، جس سے ٹیکنالوجی کی فراہمی مزید آسان ہوگی۔