نیپال میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک 4 لاپتہ پانچ غیر ملکی شامل

نیپال کے شمال مشرقی علاقے میں خوفناک برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 7 کوہ پیما جاں بحق جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3 فرانسیسی، ایک کینیڈین، ایک اطالوی اور 2 نیپالی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 15 رکنی ٹیم Mount Yalung Ri پر چڑھائی جاری رکھے ہوئے تھی کہ اچانک برفانی تودہ ان پر آ گرا۔پولیس کے مطابق تمام کوہ پیما برف کے نیچے دب گئے اور خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔زخمی کوہ پیما نے بتایا کہ انہوں نے مدد کے لیے چیخ و پکار کی لیکن کئی گھنٹے تک کوئی نہیں پہنچا، اور جب ہیلی کاپٹر آیا تب تک ان کے کئی ساتھی دم توڑ چکے تھے۔شدید برف باری اور بادلوں کے باعث علاقے میں طیاروں کی پرواز ممکن نہ تھی، تاہم پیر کی شام ایک طیارہ جائے حادثہ تک پہنچ سکا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں بھی برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔