اولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔عمر قید کی سزا کاٹنے والا قیدی مشتاق طبیعت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق قیدی کی حالت اچانک خراب ہوئی جس پر جیل حکام نے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی۔واقعے کے بعد پولیس چوکی اڈیالہ نے ضابطے کی کارروائی (Legal formalities) شروع کر دی ہے۔