پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) زرعی شعبے میں ترقی اور جدت کے لیے سرگرم ہے۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی نے زرعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور کیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ کینولا کی کاشت سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔