وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔اسی طرح، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔یہ نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔