لاہور کے علاقے تھانہ جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ون فائیو پر رہزنی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر کے ڈھائی لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے ہے جس نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے جھوٹی کال کی۔ ملزم نوید نے خود پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور اطلاع دی کہ ڈاکو اس سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم تفتیش کے دوران حقیقت سامنے آنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔