ڈکی بھائی سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے چھ افسران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے یوٹیوبر کی اہلیہ سے 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تاکہ مبینہ رشوت کی رقم برآمد کی جا سکے اور مزید تفتیش مکمل کی جا سکے۔ ریمانڈ پر دیے گئے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز، ظفر، شعیب ریاض، علی رضا، مجتبیٰ ظفر اور یاسر شامل ہیں۔