الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ،سکیورٹی الرٹ جاری

الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ،سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میلز موصول ہوئیں،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔جبکہ الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دے دیا گیا دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام خبریں کی تردید کر دی اور کہا کہ ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی مبصرین کے لیے دعوت نامے اگست 2023 کے وسط تک شروع کر دیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن روایتی طور پر اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق،انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے،انتخابات کے عمل کا مشاہدہ کرنے اور قومی و بین الاقوامی مبصرین کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے ادارے نے رواں سال جامع ضابطہ اخلاق وضع کرنے کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام مشاہداتی مشنوں کا انتظار رہے گا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کیلئے مبصر مشن نہ بھیجیں،ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں عام انتخابات 2023 ہوں گے یا نہیں؟ حکومت اور الیکشن کمیشن کا تاحال کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔
یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے فی الحال کوئی آثار نہیں نظر نہیں آرہے،دعوت نامہ الیکشن سے 3 ماہ پہلے ملنا چاہیئے۔اگر حکومت کا دعوت نامہ ملا تو پھر ہمارے ماہرین آئیں گے