ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔وزارت خزانہ کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنرز اور آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔یکم جولائی سے کم از کم پنشن 10 ہزارروپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دی گئی۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔فاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ 17سے گریڈ 22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ مزید برآن سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قائمقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس 2023 پر دستخط کر دئیے۔ وزارت قانون نے قائمقام صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ میں 1 لاکھ 93 ہزار روپے اضافہ کیا گیا چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے قبل چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار روپے تھی۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار روپے تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تمام ججز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کی
83