68

دبئی میں کچرے سے چھٹکارا پانے کا جدید طریقہ دریافت

متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کا ایک نیا جدید طریقہ دریافت کر لیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد نے کردیا شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ منصوبہ ایک گھنٹے میں 220 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قابلِ تجدید توانائی ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ سے سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس کیا جاسکے گا متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے میونسپلٹی منصوبے میں 4 ارب درھم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں