بھارت میں ریلوے حکام کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس کے بعد ایک اور خوفناک ٹرین حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کی سینٹرل ریلوے آفس میں نامعلوم شخص کی جانب سے خط بھیجا گیا جس کے بعد حکام اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں خط میں ریلوے حکام کو خبردار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ریاست اڑیسہ میں پیش آئے ٹرین حادثے کی طرح ایک اور حادثہ ہوگا۔ خط کے مطابق حادثہ حیدر آباد سے دہلی جانے والی گاڑی کو پیش آئے گا ریلوے حکام نے اس متعلق محکمے میں الرٹ جاری کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خط بھیجنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست اڑیسہ میں تین مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے اڑیسہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی نے آج اپنی ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ غلط سگنلنگ کو قرار دیا
79