70

وہ تیرے میرے عشق کا زینب شبیر کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے زینب نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں وہ تیرے میرے عشق کا ایک شاعرانہ دور سا تھا زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں کو ہماری جوڑی اچھی لگتی ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی کردار چوخ و چنچل ادا کرنا چاہتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں