امریکی ڈالر کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر چیئرمین ایکسچینج کمیٹی ملک بوستان نے کہا ہے کہ سٹے بازوں نے ڈالرز مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں اے آر وائی نیوز کے مطابق عید تعطیلات کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستانی روپیہ تگڑا ہوا ہے۔ آج بینکوں میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 11 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی پر چیئرمین ایکسچینج کمیٹی ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے قبل ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کار محتاط تھے، معاہدہ ہونے کے بعد 5 سے 6 ارب ڈالر جو باہر رکے ہوئے تھے وہ اب آنا شروع ہو جائیں گے ملک بوستان نے پیشگوئی کی ہے کہ سٹے بازوں نے بھی ڈالرز مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مارکیٹ میں ڈالر آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 260 سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتا ہے ڈالر کے پَر کٹنے لگے، پاکستانی روپیہ تگڑا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا، امپورٹرز حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے، حکومت کی ڈیبٹ کارڈ کی پالیسی بھی غلط تھی
76