75

کینیا: ٹریفک حادثے میں کم از کم 48 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حکام کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں کیریچو اور ناکورو شہروں کے درمیان جائے حادثہ پر ایک بڑے ٹرک اور کئی چھوٹی ویگنوں کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کینیا کے ریڈ کراس کے مطابق شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اس حادثے کے نتیجے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےایک مقامی اخبار دی اسٹینڈرڈ کے مطابق جائے حادثہ پر ملبے سے دو مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو مرنے والوں کی تعداد 51 ہو جائے گی کینیا کے لونڈیانی میں یہ حادثہ ایک ٹرک کے بے قابو ہونے کے نتیجے میں رونما ہوا۔ یہ ٹرک ایک مصروف شاہراہ پر کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو روندتا چلا گیا پولیس کے مطابق یہ ماضی قریب میں ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سب سے بدترین واقعات میں سے ایک ہےعینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور لوگوں کو فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں یکدم بھگدڑ مچ گئی اور ہر سو چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں ملکی صدر ولیم روٹو نے حادثے کی خبر کے بعد افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ہم ان سوگواران کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہےیہ تکلیف دہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بہت سے نوجوان شامل تھے جن کے مستقبل روشن تھے اور کئی لوگ اپنے روزمرہ کے کاروباری معاملات میں مصروف تھےانہوں نے مزید کہا کہ وہ زخمی ہو جانے والوں کے لیے دعا گو ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے یہ گزارش بھی کی کہ وہ خصوصاﹰ برسات کے موسم میں محتاط رہ کر گاڑی چلائیں۔کینیا کی نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال سڑک حادثات میں کم از کم 4690 افراد ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں